سوائن فلو کے علاج معالجہ اوراس پر قابوپانے کیلئے اقدامات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،شہبازشریف

سوائن فلو سے بچاؤ کے لئے ا حتیاطی تدابیر کے ساتھ آگاہی مہم بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے،متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،صوبائی کابینہ کمیٹی سوائن فلو پر قابو پانے کیلئے متحرک اور فعال کردار ادا کرے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت

پیر 18 جنوری 2016 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی کابینہ کمیٹی کو سوائن فلو پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی اس ضمن میں متحرک اور فعال کردار ادا کرے اور ہرممکن حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھرپور آگاہی مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے اور سوائن فلو کی ادویات کی وافر فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوائن فلو کے مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور صوبائی کابینہ کمیٹی ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لے اور سوائن فلو سے متاثر مریضوں کیلئے قائم کردہ خصوصی وارڈز میں ہر قسم کی طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوائن فلو سے بچاؤ کے حوالے سے عوام الناس کو بھر پور آگاہی دی جائے ۔

انہو ں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے ارکان سوائن فلو کے تدارک کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی نگرانی کریں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں سوائن فلو کے مریضوں کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں اور ہسپتالوں کے دورے کرکے یہاں دی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سوائن فلو کے علاج معالجہ اوراس پر قابوپانے کیلئے کئے جانیوالے احتیاطی اقدامات کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں