پٹھان کوٹ حملے کے سلسلے میں ہونے والی گرفتاریوں سے متعلق غلط خبر چلانے پر نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کا دنیا نیوز اور سماء نیوز پر تنقیدی ویڈیو پیکج

muhammad ali محمد علی پیر 18 جنوری 2016 22:09

پٹھان کوٹ حملے کے سلسلے میں ہونے والی گرفتاریوں سے متعلق غلط خبر چلانے پر نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کا دنیا نیوز اور سماء نیوز پر تنقیدی ویڈیو پیکج
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) پٹھان کوٹ حملے کے سلسلے میں ہونے والی گرفتاریوں سے متعلق غلط خبر چلانے پر نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کا دنیا نیوز اور سماء نیوز پر تنقیدی ویڈیو پیکج بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹھان کوٹ حملے کے بعد پاکستان میں ہونے والی گرفتاریوں کے حوالے سے نجی چینلز دنیا نیوز اور سماء نیوز کی جانب سے حقائق کے منافی ایک خبر چلائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مذکورہ خبر میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی سیکورٹی اداروں کی جانب سے لاہور میں نجی جامعہ لمز کے ایک طالب علم کو پٹھان کوٹ حملے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے بعد ازاں معلوم ہوا تھا کہ لمز کے طالب علم کو گرفتار کیے جانے کی خبر غلط تھی۔ یہ خبر نجی چینل ایکسپریس کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ اس حوالے سے اب ایکسپرس چینل کی جانب سے ایک ویڈیو پیکج بھی بنایا گیا ہے جس میں دنیا نیوز اور سماء نیوز پر غلط خبر دینے کے حوالے سے تنقید کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں