درآمدی اشیاء پر ٹیکس سے سمگلنگ میں اضافہ ہوگا‘ ناصر حمید خاں
منگل 19 جنوری 2016 13:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)ممبر لاہور چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے کہا ہے کہ درآمدی اشیاء پر ٹیکس سے سمگلنگ میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون ہوں یا ٹائرز، جنریٹرز ہوں یا سگریٹس ہر سال ان اشیاء کی اسمگلنگ سے حکومت خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ درآمدی اشیاء پر ٹیکس میں اضافے سے اسمگلنگ میں اضافہ ہورہا ہے اسمگلنگ کے باعث حکومتی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ایک انداز کے مطابق صرف 11اشیاء کی سمگلنگ سے حکومت کو سالانہ دو سو ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔(جاری ہے)
ناصر حمید خاں نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرے تاکہ ایماندار تاجر جو حکومتی ڈیوٹی ادا کرکے اشیاء منگواتے ہیں وہ مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر اسمگل کیے گئے سامان کی فروخت کا مقابلہ کرسکیں ۔
انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جس کے باعث ملکی مصنوعات کی فروخت میں کمی واقع ہورہی ہے اس لیے حکومت اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرے تاکہ اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہو اور جائز طریقہ سے سامان منگوانے کی حوصلہ افزائی ہو اسی طر ح سمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
تندروں پر چھا پے مار نے سے معیشت بہتر نہیں ہو سکتی‘ فرخ جاوید مون
حکمران ملکی مسائل پر سیا ست کی بجائے ان کا حل نکالیں ‘ سنی علما کونسل
قائد جمعیت کو رابطہ عالم اسلام کے رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘جے یو آئی
فلسطین اور کشمیر میں بدترین انسانی المیہ انسانیت کیلئے خطرہ ہے‘متحدہ علما ء کونسل
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت کو ہار میں تبدیل کر کے گھنائونا کھیل کھیلا گیا‘ شوکت بسرا
یوحنا آباد میں45 سالہ شخص نے مبینہ خود کشی کر لی
کسانوں کیساتھ مسلسل ناانصافیاں کی جارہی ہیں،چوہدری غلام فرید ڈھلوں
ملت ایکسپریس کے باندھی ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ میں 3 ماہ کی توسیع
اسٹیج اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو مسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں‘ سی سی پی او لاہور
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو