حکمران عوام کوریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں‘ عابد حسین صدیقی

منگل 19 جنوری 2016 13:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران عوام کوریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں،پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی ہونے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کے بحران کو ختم کرنے والوں نے عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ کے بحران میں مبتلا کر دیا ہے گھروں میں فاقہ کشی اور عوام مہنگا ایندھن خریدنے پر مجبور ہیں۔

گیس کی لوڈشیڈنگ عوامی پریشانی کا باعث اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف عوام گیس کے بلوں کو دیکھ کر سکتے میں آ گئی ہے عوام اس بات پر حیران ہیں کہ گیس آتی نہیں لیکن بل ایسے آ رہے ہیں جیسے ہم گھروں میں دیگیں پکا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں