پاکستان پر جتنا قرضہ موجودہ حکومت نے چڑھا دیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی‘ سعدیہ سہیل رانا

منگل 19 جنوری 2016 13:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پاکستان پر جتنا قرضہ موجودہ حکومت نے چڑھا دیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ،پنجاب میں منصوبوں کی تکمیل پر پھولے نہ سمانے والے باب پشاور فلائی اوور منصوبہ کی تکمیل کو دیکھ کر گنگ رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باب پشاورکو6ماہ کی قلیل ترین مدت میں مکمل کرکے ثابت کردیا اس قسم کے فلائی اوورز صرف لاہور میں نہیں دوسری جگہوں پر بھی بنائے جاسکتے ہیں خیبرپی کے حکومت سڑکوں اور پلوں کے علاوہ تعلیم وصحت پر بھی توجہ دیے رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن حقیقی جمہوریت کی عکاسی کرتے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں صرف پی ٹی آئی واحد جمہوری پارٹی ہے جس میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوتے ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں فیملی پارٹیاں بن چکی ہیں جہاں پارٹی کے سربراہ بادشاہ بن کے بیٹھے ہوئے ہیں اور جب حکومت میں آتے ہیں تو وہ اپنی روش نہیں بدلتے اور پارٹی کی طرح حکومتی معاملات بھی فرد واحد سرانجام دیتے ہے اور پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی جاتی لیکن جمہوری کلچر صرف تحریک انصاف پروان چڑھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں