اس وقت حالات پاکستانی فلموں کے لیے بہت سا زگار ہیں‘سینئر اداکار ندیم

منگل 19 جنوری 2016 14:21

اس وقت حالات پاکستانی فلموں کے لیے بہت سا زگار ہیں‘سینئر اداکار ندیم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) سینئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ اس وقت حالات پاکستانی فلموں کے لیے بہت سا زگار ہیں‘ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اچھی اور معیاری فلمیں بنانے پر توجہ دیں‘اچھی کہانیوں کا انتخاب اور بہتر موضوع کی تلاش سے فلمیں عوام کے معیار پر پوری اترسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سینئر اداکار ندیم نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی ترقی اس وقت سنیما انڈسٹری کا کردار سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ہمارے سنیما مالکان اگر پاکستانی فلموں کی نمائش کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں گے تو فلموں کا بزنس اچھا ہوگا لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں فلمیں دیکھنے آئیں گے۔

فلموں کی کامیابی میں فلم بینوں کا بھی اہم کردار ہے اگر ہمارے فلم بین بھارتی فلموں کے بجائے پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کریں تو ہم جلد اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں