انڈو نیشیا اور پاکستان کے درمیان کینو کی برآمدات کے معاہدے میں توسیع

رواں سیزن میں پاکستان سے 50 ہزار ٹن کینو انڈونیشیا برآمد کیے جائیں گے

منگل 19 جنوری 2016 14:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء ) انڈو نیشیا اور پاکستان کے درمیان کینو کی برآمدات کے معاہدے میں توسیع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 4 سالہ معاہدہ 2016 ء میں ختم ہو رہا تھا تاہم اس سے قبل انڈونیشیا کی کورٹین ٹیم نے پاکستان کے مختلف باغات کا دورہ کیا اور کینوں کی برآمدات کا معاہدہ برقرار رکھا۔ ذرائع کے مطابق رواں سیزن میں پاکستان سے 50 ہزار ٹن کینو انڈونیشیا برآمد کیے جائیں گے جبکہ کینو کی پہلی کھیپ دسمبر 2015 میں انڈونیشیا پہنچ چکی ہے۔ دونوں مملک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے سبب کینو کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سیزن میں 2 کروڑ 30 لاکھ مالیت کے کینو انڈو نیشیا برآمد کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں