درآمدی اشیاء پر ٹیکس سے سمگلنگ میں اضافہ ہوگا، ناصر حمید خاں

منگل 19 جنوری 2016 14:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) ممبر لاہور چیمبرز آف کامر س، پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے کہا ہے کہ درآمدی اشیاء پر ٹیکس سے سمگلنگ میں اضافہ ہوگا۔موبائل فون ہوں یا ٹائرز، جنریٹرز ہوں یا سگریٹس ہر سال ان اشیاء کی اسمگلنگ سے حکومت خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

ایک انداز کے مطابق صرف 11اشیاء کی سمگلنگ سے حکومت کو سالانہ 200ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ناصر حمید خاں نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرے تاکہ ایماندار تاجر جو حکومتی ڈیوٹی ادا کرکے اشیاء منگواتے ہیں وہ مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر اسمگل کئے گئے سامان کی فروخت کا مقابلہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ سمگلنگ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جس کے باعث ملکی مصنوعات کی فروخت میں کمی واقع ہورہی ہے اس لئے حکومت اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے دیگر اقدامات کیساتھ کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرے تاکہ اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہو اور جائز طریقہ سے سامان منگوانے کی حوصلہ افزائی ہو اسی طر ح سمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں