پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں” قاری ٹیچرز“ کی آسامیاں ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت

36 اضلاع میں 200 سے زائد قاری ٹیچرز کو بھرتی کیا جائیگا، بھرتی کا آغاز نئے تعلیمی سال سے کئے جانے کا مکان

منگل 19 جنوری 2016 16:52

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں” قاری ٹیچرز“ کی آسامیاں ہنگامی بنیادوں پر کرے،محکمہ تعلیم کو معاونت کیلئے وزارت مذہبی امور سے بھی رابطہ کی ہدایت کی ہے تاہم ڈی سی اوز اور ضلعی آفیسر محکمہ تعلیم سکرونٹی اتھارٹی ہونگے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں قاری ٹیچرز کی آسامیوں کو فوری طور پر پر کرنے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں واقع سکولوں میں قاری حضرات کی خالی نشستوں کی تفصیلات مکمل کرکے وزارت تعلیم کو بھجوائیں جبکہ 200 سے زائد قاری ٹیچرز کو بھرتی کیا جائے جانے کا امکان ہے جس کیلئے ابتدائی فہرست کونئے تعلیمی سال تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں