ملک میں کپاس کی پیداوار میں 33.51 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

گزشتہ سال اسی عرصے میں یہی تعدادایک کرو ڑ42لاکھ 50ہزار972گانٹھ ریکارڈ کی گئی تھی

منگل 19 جنوری 2016 17:17

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں 33.51 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پنجاب میں کپاس پیداکرنیوالے 21 جبکہ سندھ کے 7 اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

15جنوری تک 94لاکھ 75ہزار727گانٹھ کپاس جیننگ فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہی تعدادایک کرو ڑ42لاکھ 50ہزار972گانٹھ ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کپاس پیدا کرنیوالے تمام21 اضلاع جبکہ سندھ کے 11میں سے7 اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی۔ ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں