حکومت پشاور حملے کے مجرموں کا سراغ لگا کر انہیں فوری گرفتار کرے ،سینیٹر سراج الحق

منگل 19 جنوری 2016 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پشاور میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی یہ بزدلانہ کارروائی ہے ۔حکومت مجرموں کا سراغ لگا کر انہیں فوری گرفتار کرے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

سراج الحق نے شورکوٹ میں بوائلر پھٹنے سے سات مزدورں کے جاں بحق ہونے پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی دونوں واقعات پر اظہار افسوس اورورثا سے ہمدردی و تعزیت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں