چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

منگل 19 جنوری 2016 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر شہباز میاں، جنرل سیکرٹری شاداب ریاض اور جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی سمیت گورننگ باڈی کے تمام ارکان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں مسلم لیگی قائدین نے امید ظاہر کی کہ تمام عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں