پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے 3مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

منگل 19 جنوری 2016 18:10

لاہور/میانوالی/جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) اٹک، میانوالی اور جھنگ میں پھانسی کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ تینوں مجرموں کو قتل کے مقدمات میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔میانوالی کی ڈسٹرکٹ جیل میں دہرے قتل کے مجرم غلام جیلانی کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔

(جاری ہے)

مجرم نے 2004میں گھریلو تنازعے پر اپنے 2 بھتیجوں کو قتل کر دیا تھا۔ اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم محمد سلطان کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نے 2007میں گھریلو تنازعے پر اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔ جھنگ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی قتل کے مجرم اﷲ دتہ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم اﷲ دتہ نے 1999میں معمولی جھگڑے پر دوست کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں