علماء ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا سعودیہ ،ایران تنازعہ کے خاتمہ کیلئے مظاہرہ

مسلم ممالک کی لڑائی سے عالم کفر فائدہ اٹھائیگااور مسلمان کمزور ہونگے:چاروں مکاتب فکر علماء

منگل 19 جنوری 2016 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) چاروں مکاتب فکر علماءِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے سعودی عرب اور ایران تنازعہ اور اسکے تناظر میں پیدا ہونیوالی فرقہ واریت کے خاتمے اور مسلکی ہم آہنگی و رواداری کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک مشترکہ امن و یکجہتی مظاہرہ کیا اور ایران ، سعودیہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھرپور نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چاروں مکاتب فکر کے علماء نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب،ایران کشیدگی کے خاتمے کے ضمن میں ثالثی دورہ جدہ و تہران کا بھرپور خیر مقدم کیا اور کہا کہ ان حالات میں مسلم امہ کے اتحاد و قیادت کیلئے پاکستان کا ثالثی کردار انتہائی سنگ میل ثابت ہوگا علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ اس تنازعہ کی آڑ میں مسلمانوں میں شیعہ سنی تفریق اور فرقہ واریت ہرگز نہیں پنپنے دینگے دنیابھر میں شیعہ سنی کی تقسیم اور فساد امریکن سی آئی اے کا ایجنڈا ہے جسکا مقصد مسلمانوں کو با ہم لڑا کر اسلام کو بدنام اور مسلمانوں کو کمزور کرنا ہے اور اس طرح دو بڑے اسلامی برادر ملکوں میں لڑائی سے عالم کفر فائدہ اٹھائیگا اور مشرق وسطیٰ کے وسائل اور تیل پر قبضہ کریگا جو مسلمانوں کی تباہی کا موجب بنے گا چاروں مکاتب فکر کے علماء نے سعودی عرب اور ایران سے اپیل کی کہ وہ موجودہ بین الاقوامی حالات کا صحیح ادارک کرتے ہوئے مسلم امہ کے وسیع تر مفاد میں کشیدگی ختم کرکے اتحاد کی جانب بڑھیں علماء نے تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق کو قائم رکھیں اور وہ ایران، سعودیہ سیاسی اختلاف کو مسلکی یا فرقہ وارانہ رنگ نہ دیں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنیکی تمام سازشیں ناکام بنا دیں اورملک کے وسیع تر مفاد میں ملکی سیاسی و عسکری قیادت کے کردار کی تقلید کریں جو اہم قومی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرہ میں علامہ ممتاز اعوان ، پیر سید ولی اﷲ شاہ بخاری، مفتی سید عاشق حسین رضوی ، سمولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی، علامہ وقار الحسنین نقوی ،قاری محمد حنیف حقانی ،ڈاکٹر شاہدنصیر،مولانا حسین احمد اعوان ، محمد شفیق قادری ،سعود صدیقی،علامہ مصطفی چشتی، غلام عباس صدیقی ،پیر ایس اے جعفری، محمد فیصل اعوان ،حافظ رضوان صدیقی،سید مصطفی حسن،سید انشاء اﷲ بخاری ودیگر نے شرکت و خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں