عامر کی موجودگی کو ایشو نہ بنایا جائے، مالک کراچی کنگز کی کپتان کو ہدایت
منگل 19 جنوری 2016 19:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) کراچی کنگز کے مالک نے کپتان کو ہدایت کی ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی جو سزا یافتہ فاسٹ باولر کی مخالفت کریں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایونٹ میں محمد عامر کو کھلے دل سے ٹیم میں خوش آمدید کہا جائے گا جو پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد قومی ٹیم کیلئے بھی کھیل رہے ہیں اور ان کی واپسی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
اگرچہ قومی ٹیم میں شمولیت سے قبل قومی کیمپ میں پاکستان کے دو سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے محمد عامر کی مخالفت کی گئی لیکن کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا دعویٰ ہے کہ ان کی ٹیم میں محمد عامر کو ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کیلئے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل دیگر فرنچائز مالکان کی بھی یہی کوشش تھی کہ وہ محمد عامر کی خدمات حاصل کریں لیکن انہوں نے ٹیم کے کپتان سے مشورے کے بعد فاسٹ بالر کیلئے کامیاب بولی دی۔
واضح رہے کہ کپتان شعیب ملک بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ 23 سالہ فاسٹ باوٴلر کو کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے قبول کر لیا ہے اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی لانچنگ تقریب میں ان کا جس انداز سے استقبال کیا گیا وہ بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کیلئے آنے والے عرصے میں کوئی مشکل کھڑی نہیں ہو گی۔ سلمان اقبال کے مطابق انہوں نے کپتان کو اس بات کی ہدایت کر دی ہے کہ انہیں ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کی قطعی ضرورت نہیں جو محمد عامر کی مخالفت کرتے ہوئے کوئی مسئلہ کھڑا کرنے کی کوشش کریں اور ویسے بھی ٹیم کیلئے منتخب ہونے والے کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے اس کا امکان نہیں ہے۔ ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار