پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی جمعہ کو ہو گا

عمر اکمل اور حفیظ نے غیر سنجیدہ کوچ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

منگل 19 جنوری 2016 19:51

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی جمعہ کو ہو گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی ٹاکرا جمعہ کو ولنگٹن میں ہو گا، ہیڈ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روکتے ہوئے خود ٹویٹر پر وارننگ جاری کر دی۔ عمر اکمل اور حفیظ نے غیر سنجیدہ کوچ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔ شاہینوں اور کیویز کے درمیان جمعے کو ولنگٹن میں پھر ٹاکرا ہو گا۔

تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

ا ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں قومی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن بارش سے متاثر ہوا۔ کھلاڑیوں نے جم سیشن میں حصہ لیا اور انڈور پریکٹس کی۔ سیریز کے فیصلہ کن معرکے کے لئے آؤٹ فارم فارم بلے باز صہیب مقصود کی جگہ پل راوٴنڈر انور علی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ہیڈ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روکتے ہوئے خود ٹویٹر پر وارننگ جاری کر دی۔دوسری جانب عمر اکمل اور حفیظ نے غیر سنجیدہ کوچ کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ایک اور تصویر ٹویٹر پر اپ لوڈ کر دی۔ ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں