ہنر مند افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے” بین الاقوامی ایکسپو “مارچ2016 کے دوسرے ہفتے لاہور میں منعقد ہوگی

منگل 19 جنوری 2016 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہنر مند افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے” بین الاقوامی ایکسپو “مارچ2016 کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں منعقد ہوگی۔ اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، جنرل منیجرانجینئر اظہر اقبال شاد، اختر عباس بھروانہ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ کے مطابق ملائشیا، کوریا ، مڈل ایسٹ اور یورپ سمیت دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو مدعو کیا جائے گا جبکہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور پی وی ٹی سی کے اشتراک سے بھر پور ایکسپو منعقدہوگی ۔ چیئرمین ٹیوٹا کے مطابق ٹیوٹا نے اپنے اداروں میں نوجوان نسل کو روزگار کی فراہمی کیلئے نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تعاون سے جدید شارٹ کورسز میں تربیت فراہم کر رہی ہے۔ بین الاقوامی ایکسپو فارغ التحصیل ہنر مند افرادی قوت کے عالمی اداروں کے سربراہان سے انٹرویوز ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں