پارلیمنٹ نئے ججوں کو سوچ سمجھ کر لانے کا فیصلہ کرے‘ عاصمہ جہانگیر

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانی ہے تو دو یا تین ججز کی تعداد بڑھا لینے میں ہرج نہیں

منگل 19 جنوری 2016 21:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نئے ججوں کو سوچ سمجھ کر لانے کا فیصلہ کرے ،بہتر ہو گا کہ نئے ججز لانے کی بجائے آئینی عدالت قائم کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہائیکورٹ کے ججز کم تجربہ کار ہیں اگر انہی ججز کو سپریم کورٹ بھجوا دیا گیا تو ہائیکورٹس خالی ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

عاصمہ جہانگیر نے کہاک ہ دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس پاکستان میں ہر کیس سپریم کورٹ تک جاتا ہے جس کی وجہ سے یہاں ججز کی کمی کا سامنا ہے۔اگرسپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانی ہے تو دو یا تین ججز کی تعداد بڑھا لینے میں ہرج نہیں۔جن ججوں کو پی سی او فیصلے کے ذریعے نکالاگیا ان میں کوئی خرابی نہیں تھی ،،،افتخار چوہدری نے پی سی او ججز کو نکالنے کا فیصلہ دے کر عدلیہ کی کمر دوڑ دی تھی۔جن ججوں کو نکالا گیا تھا انہیں دوبارہ لانہ مناسب ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں