پرویز مشرف کی بریت سے حق آشکارہوگیا،چودھری الطاف شاہد

ہمارے قائد کی والدہ اورہم کارکنان کی دعاؤں نے انہیں انتقام سے بچالیا

منگل 19 جنوری 2016 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بریت سے حق آشکارہوگیا ۔حکمران اپنے ظلم اورانتقام کی دیواریں بلندکرسکتے ہیں مگرروشنی اورانصاف کاراستہ نہیں روکاجاسکتا۔پرویزمشرف جعلی مقدمات سے مرعوب ہونیوالے نہیں۔پرویز مشرف کادورصدارت آئین وقانون کی حکمرانی اورحق وصداقت کادورتھا۔

انہوں نے خودکوئی ماورائے آئین وقانون اقدام کیا اورنہ اپنے معتمدساتھیوں کوایسا کرنے دیا۔ان کادورحکومت حقیقی معنوں میں گڈگورننس کے تصور پرپورااترتاتھا۔وہ مقامی مسجد میں پرویز مشرف کی بریت کی خوشی میں شکرانے کے نوافل اد کرنے کے بعدوہاں آنیوالے کارکنان سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کیلئے جال بچھانے والے دیکھتے رہ گئے ،ہمارے قائد کی والدہ اورہم کارکنان کی دعاؤں نے انہیں انتقام سے بچالیا ۔

ہمارے قائدکے کردارپرانگلی اٹھانے اورجھوٹا الزام لگانے والے اب ان سے باضابطہ معذرت کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ جشن منانے کاوقت نہیں کیونکہ تھر اورلاہورمیں معصوم مگرقیمتی جانوں کاضیاع سوگ منانے کامتقاضی ہے۔حکمرانوں کے بچے تودنیا جہاں کی ہرراحت اورنعمت سے لطف اندوزہورہے ہیں جبکہ ناداراورمفلس عوام کے بچوں کودووقت کی روٹی تک نصیب نہیں ہوتی۔

ہمارے ہم وطنوں کے گھروں سے جنازے اٹھ رہے ہیں لہٰذاء ہم پرویز مشرف کی بریت کاجشن نہیں منائیں گے۔یہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ اورغم میں شریک ہونے کاوقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورمیں میٹروبس اوراورنج ٹرین منصوبوں کیلئے اربوں روپے ہیں لیکن بچوں کیلئے جدیدطبی سہولیات کافقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جدیددورمیں بھی لاہوریعنی پیرس میں بچے خناق کانشانہ بن رہے ہیں۔پرویز مشرف کے دورحکومت میں تھرمیں بچے بھوک سے مارے گئے اورنہ لاہورمیں خناق کی خوراک بنے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں