ایران سعودی کشیدگی میں پاکستان کا”مصالحتی کردار“خوش آئند ہے،مفتی گلزار احمدنعیمی

وزیر اعظم اورآرمی چیف کے حالیہ دورہ سے خطے میں قیام امن اورمعاشی استحکام کی راہ ہموار ہوگی ،مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو

منگل 19 جنوری 2016 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے ناظم اعلیٰ ومرکزی نائب صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں مرکزی سیکرٹریٹ میں نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیدار ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران سعودی کشیدگی میں پاکستان کا”مصالحتی کردار“خوش آئند ہے۔

وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورہ سے خطے میں قیام امن اورمعاشی استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔امت مسلمہ کے روشن مستقبل کے لئے ”باہمی اختلافات “ختم کرکے آگے بڑھناہوگا۔علماء کرام ومشائخ عظام وطن عزیز سے فرقہ واریت کے ناسور کے خاتمے کے لئے بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمفتی گلزار احمدنعیمی نے مزید کہاکہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے ۔

جو اپنے ماننے والوں کواخوت وبھائی چارے ،الفت ومحبت اورامن سے زندگی بسر کرنے کادرس دیتاہے۔اشاعت دین کے لئے علماء کرام ومشائخ عظام دنیا کاہرمثبت فورم استعمال کریں۔مسلم معاشروں میں روحانی انقلاب کے لئے علماء کرام کو انسانیت کے لئے رول ماڈل بننا ہوگا۔اس موقع پرمرکزی رہنما نعیمین ایسوسی ایشن علامہ پروفیسر وارث علی شاہین،مفتی محمدعمران حنفی،پیر فاروق امیر،مفتی محمد عارف حسین،مفتی بلال فاروق نعیمی،محمدعبدالرحمن جلالپوری،مولانا محمدعثمان ڈارودیگر عہدیداران بھی موجود تھے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں