وائس چانسلرنے پنجاب یونیورسٹی کے آن لائن رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کر دیا

منگل 19 جنوری 2016 22:40

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے طلباء و طالبات کی سہولت کے لئے تاریخ میں پہلی مرتبہ قائم کئے گئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے۔ اب پرائیوٹ امیدوار اور الحاق شدہ کالجوں کی انتظامیہ اپنے طلباء وطالبات کی آن لائن رجسٹریشن یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ http://results.pu.edu.pk/pudata/onlinereg/ پر کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

آن لائن رجسٹریشن کی افتتاحی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابد، ڈپٹی رجسٹرار جلیل طارق، ڈائریکٹر آئی ٹی عمران قریشی اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈاکٹرمجاہد کامران نے کہا کہ آن لائن سسٹم سے طلباء و طالبات کو رجسٹریشن کرانے میں سہولت ملے گی جبکہ رجسٹریشن کے جدید ذرائع استعمال کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں