معروف گلوکارہ زیب کے گائے دوگیت کترینہ کیف پرفلم” فتور “ کیلئے عکسبند
بدھ 20 جنوری 2016 11:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) معروف گلوکارہ زیب کے گائے دوگیت بالی ووڈ اسٹارکترینہ کیف پرفلم” فتور “ کے لیے عکسبند ہوگئے۔ فلم میں کترینہ کیف کے مدمقابل اداکارادیتیہ رائے کپورہونگے جبکہ فلم کے ڈائریکٹرابھیشک کپور اور میوزک کمپوزرامیت ترویدی ہیں۔دونوں گیت معروف نغمہ نگار اور گلوکارسوانند کرکرے نے لکھے ہیں جبکہ ان کی ریکارڈنگ ممبئی کے مقامی اسٹوڈیومیں کی گئی تھی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے گلوکارہ زیب کا کہنا تھا کہ بطورگلوکارہ پڑوسی ملک میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔ کیونکہ بالی ووڈ فلموں کے لیے بہت سے پلے بیک سنگرز کام کررہے ہیں لیکن پاکستانی گلوکارمیوزک کے شعبے میں اپنا منفردمقام رکھتے ہیں۔ میرا یہ نیا پروجیکٹ بھی ہرلحاظ سے منفرد ہے۔(جاری ہے)
اس فلم میں بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ کترینہ کیف اورادیتیہ رائے کپور مرکزی کردارنبھارہے ہیں۔
فلم کے دو گیت ”ہمی نستواور ہونے دوبتیاں“ میری ا?وازمیں ریکارڈ کیا گیا تھا اوران کے ذریعے ان دنوں فلم کی تشہیری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹرابھیشک کپور اورمیوزک ڈائریکٹرامیت ترویدی نے جب اس پروجیکٹ کے حوالے سے مجھ سے ملاقات کی اوراپنی فلم کی کہانی کے بارے میں بتایا تومیں نے ایک لمحہ کی تاخیر کے بغیر اس کوسائن کیا۔کیونکہ جس طرح فلم کی کہانی معمول سے ہٹ کرہے ، اسی طرح اس کے میوزک پربھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ عام طورپربالی ووڈ فلم کا میوزک کمرشل رکھاجاتا ہے لیکن ہماری فلم کا میوزک کمرشل ہونے کے ساتھ آجکل کے ٹرینڈ سے تھوڑا مختلف ہے ، جس کی وجہ سے مجھے امید ہے کہ لوگ اس کوپسند کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بھارتی چینلزکے علاوہ دیگرمیوزک چینلز سے بھی میرے دونوں گیت آن ائیرہیں اوران کا بہترین رسپانس سامنے آرہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ذیب نے بتایاکہ فلموں میں ایکٹنگ کی پیشکش جاری ہے۔ میں نے حال ہی میں ایک پاکستانی فلم میں بطورمہمان اداکارہ رول ادا کیا ہے اوراس کے بعد اب بطور ہیروئن ایک پروجیکٹ مجھے ایک آفر ہوئی ہے لیکن تاحال میں نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ میں فلم میں ایکٹنگ کرونگی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو