شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،پوری لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے‘ عابد حسین صدیقی

بدھ 20 جنوری 2016 13:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،پوری قوم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں سے غافل نہ ہو اور اپنی توجہ مرکوز رکھے کیونکہ حکومت کی توجہ جب ادھر اُدھر ہوتی ہے تو دہشت گرد وقفے وقفے سے حملے شروع کر دیتے ہیں۔

پیپلز پارٹی مسلسل مطالبہ کر رہی ہے کہ نیشل ایکشن پلان کا دائرہ کار پورے ملک تک وسیع کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کو کسی طرف سے بھی دہشت گردی کا موقعہ نہ ملے لیکن حکومت اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز پر کان نہیں دھرنے کو تیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں