عوام الناس کو آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لیے احتیاط برتنا ہوگی‘ڈی جی ریسکیو پنجاب
بدھ 20 جنوری 2016 16:33
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122بریگیڈئیر (ر)ڈاکٹر ارشد ضیاء نے پنجاب کے تمام اضلاع میں بڑھتے ہوئے آتشزدگی کے حادثات کاجائزہ لیتے ہوئے کہاکہ ریسکیو 1122نے جون، 2007سے اب تک 71ہزار سے زائد آگ کے واقعات پر بروقت ایمرجنسی ریسپانس کرکے نہ صرف 4740قیمتی جانوں کو بچایا بلکہ190بلین کے قیمتی اثاثوں کو بروقت اور پیشہ وارانہ فائر فائٹنگ سے بچایا۔
بریفنگ کے دوران پراونشل مانیٹرنگ سیل کے اعداد و شمارسے ظاہر ہوا کہ ریسکیو فائر سروس نے 71751آگ کے حادثات پر بروقت ریسپانس فراہم کر چکی ہے جس میں30355آگ کے واقعات شارٹ سرکٹ، 9075لاپرواہی، 3206گیس لیکیج، 1231کچن فائر، 678فارسٹ فائر، 677سلنڈ ر اور964موم بتی اور 426آتشزدگی کے مواد کی وجہ سے رونما ہوئے جبکہ 16935متفرق وجوہات کی وجہ سے رونما ہوئے۔(جاری ہے)
آگ کے ان واقعات میں4740زخمی افراد کو پنجاب بھر میں ریسکیو کیا گیا جن میں 1246لاہور میں 531راولپنڈی، 770فیصل آباد میں ریسکیو کئے گئے۔
جبکہ 614افراد جاں بحق ہوئے۔ اعداد و شمار کے تقابلی جائزہ کے مطابق 25275آگ کے واقعات کمرشل بلڈنگ اور 22821رہائشی عمارتوں جبکہ 23655دیگر جگہوں پررونما ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) بریگیڈئیر ریٹائرڈڈاکٹر ارشد ضیاء نے عوام الناس سے گذارش کی کہ وہ ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی عمارتوں میں فائر سیفٹی کے آلات کو نصب کریں، محفوظ تعمیر کو یقینی بنائیں۔ عمارتوں میں ہنگامی انخلاء کے راستے لازمی رکھیں، فائر ہائیڈرنٹ اور سپرنکلر سسٹم کو یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں بجلی اور گیس کے آلات کا استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں۔مزید برآں ڈی جی ریسکیو1122نے گیس اور بجلی کے تمام آلات کے استعمال کے دوران چاک و جوبند رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سونے سے قبل بجلی اور گیس کے ہیٹر بند کر دیں تاکہ آگ لگنے کے ممکنہ خطرہ کو کم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ ریسکیو1122تمام واقعات میں بروقت ریسپانس کے لیے صرف ایک کال کے فاصلے اور بروقت ایمرجنسی کال ہی بروقت ایمرجنسی ریسپانس کی ضامن ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد ‘ فرخ جاوید مون
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں‘ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل دیدی
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم