احمدیار، تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکر، ایک طالبعلم جاں بحق ، ایک زخمی

بدھ 20 جنوری 2016 16:49

احمدیار( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء ) تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکر فرسٹ ائیر کا طالب علم جاں بحق سیکنڈائیر کا طالب علم زخمی تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں147/EB کے رہائشی راناشاہد ولد محمد امین اور محمد اعظم موٹرسائیکل نمبر3732/SLK پر سوار پرائیویٹ کالج سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے کہ شمس غلہ منڈی کے بلمقابل مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں رانا شاہد موقعہ پر جاں بحق ہوگیا جبکہ محمداعظم شدیدزخمی ہوگیا جاں بحق رانا شاہد کی نعش پوسٹمارٹم اور زخمی کو طبی امدادکے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیاڈرائیوراصغرعلی ٹریکٹرٹرالی چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس مصروف تفتیش ہے بتایا گیا ہے کہ راناشاہد فرسٹ ائیر اور محمداعظم سیکنڈائیر کا طالب علم ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں