وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی سخت مذمت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پربزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ اور طلبہ پر حملہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بات خارج از امکان نہیں کہ یہ حملہ سعودی ایران تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کے مصالحتی کردار کو متاثر کرنے کے لئے کیا گیا ہے اور وہ طاقتیں جو مشرقِ وسطیٰ میں امن نہیں چاہتیں ان کی طرف سے ایک پیغام ہے۔ انہوں نے دہشت گرد حملے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں