مغرب نے ہمارے ہی اسلامی بنکاری نظام کو کئی نام دے رکھے ہیں ،پاکستان میں اس سے ایسے فوائد اٹھائے جا رہے ہیں جو نہیں اٹھائے جانے چاہئیں ‘ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک
اسلامی بینکاری کے نظام کو مانیٹر کرنے کیلئے بہت جلد تین رکنی شریعہ بورڈ بنایا جائیگا ‘ سعید احمد کاتقریب سے خطاب/میڈیا سے گفتگو
بدھ 20 جنوری 2016 20:25
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء ) ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان سعید احمدنے کہا کہ مغرب نے ہمارے ہی اسلامی بنکاری نظام کو کئی نام دے رکھے ہیں ،ملک میں اسلامی بنکاری کو جس مقصد کیلئے بنایا گیا ہے اس سے وہی فوائد اٹھائے جانے چاہئیں لیکن ایسا نہیں کیا جارہا ،اس بینکنگ سے ایسے فوائد اٹھائے جا رہے ہیں جو کہ نہیں اٹھائے جانے چاہئیں ،بہت جلد سٹیٹ بنک آ ف پاکستان کے زیر اہتمام تین رکنی شریعہ بورڈ بنایا جائے گا جو کہ بنکوں کے اسلامی بنکاری کے معاملات کو مانیٹر کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ ’’گلوبل فورم 2016آن اسلامک اکنامکس فنانس اینڈ بینکنگ ‘‘سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔(جاری ہے)
تقریب سے شیخ مفتی محمد تقی،شیخ ناظم صالح الیقوبی ، شیخ عسام محمد اسحاق، سہیل زبیری ، مفتی افتخار بیگ ، رضوان عطا،محمد ایوب ،ریکٹر یوایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد ،طلبا ء و طالبات اور دیگر لو گوں نے شرکت کی۔
ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک سعید احمدنے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ لو گوں کو ایماندارانہ اور درست معلومات فراہم کی جائیں،ملک میں سودی نظام ہرگز نافذ نہیں ہونا چاہیے ، یہاں صرف اسلامی بنکاری ہی نہیں بلکہ مکمل اسلامی نظام نا فذ ہونا چاہیے ۔ جو بنک اسلامی بنکاری کے نام پر دیگر فوائد اٹھا رہے ہیں ہم ان کا آڈٹ کر تے ہیں اور انہیں ہدایات جا ری کر تے ہیں کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد سٹیٹ بنک آ ف پاکستان کے زیر اہتمام ایک شریعہ بورڈ بنایا جا ئے گا جس کا ایک چیئر مین ، ایک ریذنٹ شریعہ ایڈوائزر اور ایک خود مختار شریعہ ایڈ وائزر ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت اس لیے نیچے نہیں آتی کیونکہ اس کی مانگ بہت زیادہ ہے اور ہمارے روپے کی مانگ بہت کم ہے ، کیونکہ کسی بھی قسم کے روپے کی قیمت اس کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے تناسب سے بڑھتی ہے ۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کے دوران ڈپٹی گورنر سعید احمد نے کہا کہ دنیا میں کساد بازاری کے بحران سے نکلنے کا واحد حل اسلامی بنکاری ہے ۔ مغرب نے ہمارے ہی اسلامی بنکاری نظام کو کئی نام دے رکھے ہیں ، اسلامی بنکاری پر تحقیق ہو نی چاہیے جس کے ذریعے لو گوں کو مشارقہ اور مضاربہ سے زیادہ سے زیادہ متعارف کر وایا جانا چاہیے ۔عوام میں اس حوالے سے شعور بیدار کیا جا نا چاہیے ،کیونکہ لو گ مضاربہ کے نام پر زیادہ سے زیادہ منا فع کے چکر میں اپنی ساری عمر کی جمع پو نجی لٹا بیٹھتے ہیں ،مضاربہ اور مشارقہ کو مانیٹر کرنے کیلئے سخت قانون ہو نے چاہئیں ،اسلامی بنکاری پر تنقید کی بجائے اس کی اصلاح کی کو شش کر نی چاہیے۔سٹیٹ بنک نے تین یو نیورسٹیز کے ساتھ مل کر اسلامی بنکاری سے متعلق آگاہی پروگرام شروع کر دیا ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
لاہور میں مقامی تعطیل ، عمارہ اطہر کی شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری ، ہر ضلع اورتحصیل میں انفورسمنٹ اتھارٹیزقائم ..
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ قائم
غیر ملکی سرمایہ کاروں سے پارٹنر شپ کی طرز پر معاہدے ہونے چاہئیں ‘ حبیب الرحمن زبیری
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
گورنرگلگت بلتستان سے مسلم لیگ لاہورکے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کی ملاقات
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا