ٹیوٹا نے قابل روزگار شارٹ کورسز کے تیسرے مرحلے میں پنجاب کے 20ہزار بیروزگار نوجوانوں کو مفت ٹریننگ دینے کا اعلان کر دیا

جمعرات 21 جنوری 2016 13:10

ٹیوٹا نے قابل روزگار شارٹ کورسز کے تیسرے مرحلے میں پنجاب کے 20ہزار بیروزگار نوجوانوں کو مفت ٹریننگ دینے کا اعلان کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا )انڈسٹری کی مشاورت سے قابل روزگار شارٹ کورسز کے تیسرے مرحلے میں صوبہ پنجاب کے 20ہزار بیروزگار نوجوانوں کو مفت ٹریننگ دے گی،ٹیوٹاپہلے اور دوسرے مرحلے کی شاندار کامیابی کے بعد تیسرے مرحلے کا آغاز آئندہ ماہ سے شروع کر رہی ہے ،پہلے اور دوسرے مرحلے کے شارٹ کورسز میں 36ہزار نوجوانوں کو ٹریننگ دی گئی۔

انڈسٹری کی مشاورت سے صوبہ بھر کے منتخب300ٹیوٹا اداروں میں48شارٹ کورسزکا آغاز کیاگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے شارٹ کورسز متعارف کروانے کیلئے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی، اظہر اقبال شاد ، اختر عباس بھروانہ، مصطفی کمال پاشا اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ جدید شارٹ کورسز انڈسٹری کی مشاورت سے شروع کئے گئے ہیں جن میں لڑکوں کیلئے 35، لڑکیوں کیلئے 9 جبکہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے 4کورسز متعارف کروائے گئے ۔زیر تربیت افراد کو سفری اخراجات پورا کرنے کیلئے دوران ٹریننگ ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اورتربیت کے متعلقہ میٹریل بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔زیر تربیت ہنرمندوں کی رجسٹریشن فیس کے اخراجات بھی ٹیوٹا خودبرداشت کرتی ہے۔

ان اقدامات کا مقصد وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات کے مطابق فنی تربیت کا فروغ ہے تاکہ نوجونوں کو دوران تربیت کسی بھی قسم کا کوئی بھی مالی بوجھ برداشت نہ کرنا پڑے اور وہ آسانی کے ساتھ ہنر مند بن سکیں۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر میں فنی تعلیم کافروغ وزیر اعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور صوبہ پنجاب کے بیروزگاروں کو ہنر مند بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ ہنر مند بن کے روزگار آسانی سے حاصل کرنے کے بعد اپنے خاندان کی معاشی کفالت کر سکیں۔ ا س حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جڑا ہو اہے اور فنی تعلیم کے فروغ سے ہی ملکی معاشی ترقی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں