پنجاب بھر کے تمام نجی اور سر کاری اسکولوں میں سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 13:11

پنجاب بھر کے تمام نجی اور سر کاری اسکولوں میں سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : پنجاب بھر کے نجی اور سر کاری اسکولوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع کے ای ڈی ایز ایجوکیشن کو احکامات جاری کر دئے گئے ہیں جبکہ 59اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا بھر پور جائزہ لے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کو موثر اور فول پروف کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں