پبلک ریلیشنز آفیسر ریسکیو 1122جام سجاد حسین پی ایچ ڈی کورس ورک میں امتیازی نمبروں سے کامیاب
جمعرات 21 جنوری 2016 13:11
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء)معروف کالم نگار، فیچر رائٹر،شاعر، مصنف اور افسر تعلقاتِ عامہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)جام سجاد حسین نے پی ایچ ڈی (ماس کمیونیکیشن )کورس ورک میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق جام سجاد حسین اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی سرانجام دہی کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز میں ماس کمیونیکیشن کے پی ایچ ڈی سکالر ہیں ۔
کورس ورک میں انہوں نے چھ مضامین بشمول سکلز آف سوشل سائنسز ریسرچ، ریسرچ ڈیبیٹس، منیجنگ انفارمیشن، ریسرچ پریکٹیکم ، جینڈر سٹڈیز اور ڈزرٹیشن رائٹنگ ورکشاپ میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی ہے اور پانچ Asاور ایک Bگریڈ حاصل کیا ہے۔(جاری ہے)
کلاس میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے پر انہوں نے اپنے اساتذہ کرام و رہنما بشمول اپنے مینٹراور ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ ، پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم، پروفیسر ڈاکٹر افشیں مسعود، پروفیسر ڈاکٹر انجم ضیا، پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ اسد اورڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122بریگیڈئر ڈاکٹر ارشد ضیاء ؛علم دوست ڈائریکٹر جنرل /پرنسپل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئر امیر حمزہ اور رجسٹرار ڈاکٹر فرحان خالد کو کریڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل حوصلہ افزائی سے یہ کامیابی ممکن ہوئی ہے۔
جام سجاد نے کہا کہ تعلیم کے اس سفر میں والدین کی دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں جن کی بدولت اللہ تعالیٰ نے ان کے حصے کی تمام پریشانیوں کو آسانیوں میں بدل دیا۔ واضح رہے جام سجاد حسین چار کتابوں کے مصنف اوراردو اور انگلش دونوں زبانوں میں مختلف سماجی و معاشرتی مسائل پر منجھے ہوئے کالم نگار اور فیچر رائٹر ہیں جبکہ ان کے کئی تحقیقی مقالہ جات مختلف قومی اور بین الاقوامی ریسر چ جرنلز میں چھپ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈزاسٹر کمیونیکیشن میں اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یوحنا آباد میں45 سالہ شخص کی مبینہ خود کشی
کاہنہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ملزمان فرار ، مقدمہ درج
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
رائیونڈ :سفاک ملزم کا 3سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4ملین ٹن کا اضافہ کری: جمشید اقبال چیمہ
فلسطین اور کشمیر میں بدترین انسانی المیہ انسانیت کیلئے خطرہ ہی:متحدہ علما کونسل
تندروں پر چھا پے مار نے سے معیشت بہتر نہیں ہو سکتی: فرخ جاوید مون
کسی کی باتوں میں آکر اپنا پلان تبدیل نہیں کرتا، جو اپنا پلان بنایا ہو اسی پر رہتا ہوں، توجہ ورلڈکپ پر ..
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے رضوان اور عرفان خان نیازی کو آرام دینے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزراء کی سربراہی میں وفد کا عزیز بھٹی شہید ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
پنجاب کے شہریوں کو سستی روٹی کی فراہمی کا مشن جاری، وزیر خوراک پنجاب فیلڈ میں متحرک
معذور کانکنوں کی ماہانہ امداد کو ای او بی آئی کی ماہانہ پنشن کے برابر کیا جائے گا‘ شیر علی گورچانی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے