انٹیگریٹڈ میڈیکل ڈے کے موقع پر 22ویں انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس پرسوں الحمرا ہال میں منعقد ہوگی

جمعرات 21 جنوری 2016 14:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء)انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام انٹیگریٹڈ میڈیکل ڈے کے موقع پر 22ویں انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس ( ہفتہ ) بوقت 1:30 بجے دوپہر تا 4:30سہ پہر تک الحمرا ہال نمبر lll مال روڈ لاہور زیر ِصدارت چیئرمین آئی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر ساجد قیوم منعقد ہوگی جس میں چنگ زونگ میڈیکل یونیورسٹی چائنہ کے ڈین ڈاکٹر ہیراتی مجیتی اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق مہمان خصوصی ہونگے ۔

جبکہ مہمانان اعزاز میں صوبائی سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک ، ڈاکٹر زبیر خالد، ڈاکٹر شہزاد انور ، ڈاکٹر مسعود خاں، ڈاکٹر محمد عمران چوہدری، ڈاکٹر محمد افضل میو اور ڈائریکٹر ٹی نیٹ انسٹیٹیوٹ کاشف ابدال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے آرگنائزرز میں ڈاکٹر ایم ایس بابر ، ڈاکٹر محمد شفیق ، ڈاکٹر سیّد فیض الحسن ، ڈاکٹر محمد اشفاق ، ڈاکٹر علی ارشد پیرزادہ ، ڈاکٹر محمد سجاد احمد زخمی، ڈاکٹر محمد اسلم جوئیہ ، حکیم محمد اعجاز بھٹی اور حکیم ثاقب مجید شامل ہیں۔

تقریب کے آخر میں انٹیگریٹڈ میڈیسن کے شعبہ میں نمایا ں کارکردگی پرحکیم محمد ا بو بکر ، حکیم محمد اشرف زاہد، حکیم حاجی شہباز سرور، حکیم جنید عباس اور ان کے علاوہ ڈاکٹر ز اور حکماء کو شیلڈز ایوارڈز اور گولڈ میڈل دیے جائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں