کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کو بھول جانا چاہئے،کرکٹ میں ہر دن اور ہر میچ نیاہوتاہے،گرین شرٹس میں سیریزجیتنے کی صلاحیت ہے،نئے کھلاڑیوں کو وقت اور اعتماد دینے کی ضرورت ہے

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2016 15:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہیکہ کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ سے دوسرے ٹی توئنٹی میں شکست کو بھول جانا چاہئے،کرکٹ میں ہر دن اور ہر میچ نیاہوتاہے،گرین شرٹس میں سیریزجیتنے کی صلاحیت ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کو بھول کر تیسرے میچ میں شر کٹ کر نی چاہیے،کرکٹ میں ہر دن اور ہر میچ نیاہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی بیٹسمین اچھی فارم میں ہیں ،کھلاڑی پوری صلاحیتوں سے کھیلیں تو سیریز جیت سکتے ہیں۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں سات میں ایک دو کھلاڑی ہی پرفارم کرتے ہیں،جو میچ ونر بن جاتے ہیں۔مصباح الحق کہتے ہیں کہ نئے کھلاڑیوں کو وقت اور اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں