نہتے طلباء اور شہریوں پر حملہ کرنیوالوں کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہوتا‘ رفیق تارڑ
دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے بچوں کو حصول تعلیم کیلئے تعلیمی اداروں میں آنے سے نہیں روک سکتے ‘ سابق صدر
جمعرات 21 جنوری 2016 18:00
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے باچا خان یونیورسٹی،چارسدہ پر ہونیوالے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور اس کے نتیجے میں ہونیوالے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نہتے طلباء اور شہریوں پر حملہ کرنیوالوں کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہوتا۔دہشت گردوں کے ایسے بزدلانہ حملے ہمارے بچوں کو حصول تعلیم کیلئے تعلیمی اداروں میں آنے سے نہیں روک سکتے ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے اور اس کے خاتمہ کیلئے جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔(جاری ہے)
محمد رفیق تارڑ نے تعزیتی بیان میں شہداء کے ورثاء سے ا ظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مصیبت اور مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔
اﷲ تعالیٰ انہیں اس صدمہ کو برداشت کرنے کیلئے ہمت اور صبر عطا فرمائے۔ دریں اثناء ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں مطالعاتی دورہ کرنیوالے طلبہ نے باچا خان یونیورسٹی پر ہونیوالے حملہ میں شہید ہوجانیوالے پروفیسر اور طلبہ کی ا رواح کے ایصال ثواب اور بلندیٔ درجات کیلئے فاتحہ خوانی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
علی امین گنڈا پور وفاق پر حملہ ،قابض ہونے کی جو بات کر رہے ہیںوہ انکی جماعت کی تاریخ ہے ‘ ملک احمد خان ..
بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث پلاسٹک فیکٹری پکڑی گئی،ترجمان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ