صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز کا سروسز ہسپتال میں سنٹر آف ایکسیلنس،فیملی ہیلتھ کلینک،اڈولیسینٹ سنٹر اور لیڈی ولنگٹن کا اچانک دورہ

مریضوں کے لئے فراہم کردہ سہولیات و علاج معالجہ کا جائزہ لیا، فیملی ہیلتھ کلینکس میں ادویات اور سامان کو مکمل کیا جا چکا ہے، روزانہ کی بنیاد پر فیملی ہیلتھ کلینکس کی کارکردگی کو آن لائن مانیٹر کیا جارہا ہے‘ بیگم ذکیہ شاہنواز

جمعرات 21 جنوری 2016 18:01

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی اور تحفظ ماحولیات پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں سوشل موبلائزر زکو ٹیبلٹ دئیے گئے ہیں جن کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر فیملی ہیلتھ کلینک کی آن لائن کارکردگی اور حاضری کی رپورٹ ہیڈ آفس میں بھجی جارہی ہے،آن لائن مانیٹرنگ کا یہ طریقہ بہت سود مند ثابت ہو رہا ہے اس سے نہ صرف محکمے کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے بلکہ بہبود آبادی کی جا ری آگاہی مہم میں مزید تیزی اور بہتری پیدا ہو رہی ہے،اس وقت تمام فیملی ہیلتھ کلینکس میں سامان و ادویات کو مکمل کیا جا چکا ہے ہمارے سوشل موبلائزرز شہری و دیہاتی علاقوں میں لوگوں کی فیملی پلاننگ کے حوالے سے کونسلنگ کر رہے ہیں ۔

ان خیا لات کا اظہار یہاں صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے سروسز ہسپتال کے گائنی وارڈ کے اچانک دورے کے دوران سنٹر آف ایکسی لینس میں مریضوں کے لئے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سہولیات و علاج معالجہ کا جائزہ لیا- اس کے بعد صوبائی وزیر نے سروسز ہسپتال میں واقع فیملی ہیلتھ کلینک کا سرپرائز وزٹ کیا - انہوں نے کلاس روم، آٹو کلیو روم اور وارڈ کا دورہ کرنے کے بعد اڈولنسٹ سنٹر کامعائنہ بھی کیا - انہوں نے عملے کو کلینک میں صفائی کا خاص انتظام کرنے کی ہدایت دی اور بتا یا کہ گیارہ سو LHVs کی سروسز ہسپتال کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں ٹریننگ جاری ہے -محکمہ صحت اور محکمہ بہبود آبادی ملکر کام کر رہے ہیں - صوبائی وزیر نے کونسلرز سے ملاقات کی اور کہا کہ کلائنٹس کو نہایت پیارمحبت اور دلائل کے ساتھ قائل کریں تاکہ وہ بچوں میں مناسب وقفہ اور اپنی فیملی کی بہتر منصوبہ بندی کر سکیں ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈاکٹر عاتقہ چیف میڈیکل آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1984ئمیں قائم ہونے والے اس فیملی ہیلتھ کلینک کو جدید طرز پر 2015ئمیں استوار کیا گیا ہے ۔ فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے والوں کو پک اینڈ ڈراپ دی جاتی ہے ۔ مفت ادویات اور سرجری کی سہولت بھی موجود ہے - اڈولیسنٹ سینٹر میں ماہر نفسیات اور عملہ بڑی مستعدی سے کام کر رہا ہے اس کے علاوہ فیملی ہیلتھ کلینک میں2 سینئر ڈاکٹرز، 2 تھیٹر نرسز،اکاؤنٹنٹ، فیملی ویلفیئر کونسلر، فیملی ویلفیئر ورکر، کلرک ، 2فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ اوردو آیا اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔اس کے بعد صوبائی وزیر نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا دورہ بھی کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں