لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد

جمعرات 21 جنوری 2016 18:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) لاہور میں بند روڈ کے لاری اڈے سے حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو حساس اداروں کی جانب سے ایک کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں مبینہ طور پر ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھا، دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، حساس اداروں نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں