پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کا منصوبہ لانچ کر دیا
جمعرات 21 جنوری 2016 18:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) حکومت پنجا ب کے احکامات کی روشنی میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بھٹہ مزدورں کے بچوں کی پارٹنر سکولوں کے ذریعے میٹرک تک مفت تعلیم کا منظم پروگرام لانچ کر دیا ہے۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں شروع کئے جانے والے اس مفیدپروگرام کا مقصد بھٹہ مزدورں کے بچوں کو تعلیم کے ذریعے بحال کرنا ہے تاکہ وہ پڑھ لکھ کر اپنے شاندار مستقبل کی تعمیر کر سکیں۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق سکول پارٹنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی شناخت کرکے ان کے کوائف پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو بھجوائیں تاکہ ایسے بچوں کی مفت تعلیم کا بندوبست کیا جاسکے۔اس مقصد کے لئے پروفارما ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
سکول پارٹنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ پروفارما پرکے [email protected] پر ای میل کریں۔
بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے بھجوائے گئے ڈیٹاکی متعلقہ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر یا ڈسٹرکٹ آفیسر (لیبر) کی ذریعے تصدیق کروائی جائے گی تاکہ اس منصوبے کی شفافیت برقرار رہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور ،قصور،منڈی بہاؤ الدین،لیہ ،بہاولنگر،خوشاب،حافظ آباد،خانیوال اور وہاڑی میں بھٹہ مزدورں کے بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کی بنا پر ان اضلاع کے کوائف 24 گھنٹے میں بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت پارٹنر سکولوں میں داخل کئے جانے والے ان بچوں کو سکول یونیفارم،جوتے،سکول بیگ،کتابیں وکاپیاں اورسٹیشنری آئٹمزبھی مہیا کئے جائیں گے تاکہ والدین پر کوئی بوجھ نہ پڑے۔اسی طرح بھٹہ مزدوروں کے بچوں کوپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن وؤچر سکیم کے تحت نجی سکولوں میں بھی حصول تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں گے جہاں پر ان بچوں کو حکومتی پالیسی کے تحت مفت تعلیم سمیت تمام ضروری سہولیات مہیا ہوں گی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو