چارسدہ یونیورسٹی دہشت گردی واقعہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک واقعہ ہے ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ‘ تعلیمی اداروں پر حملے کرنا غیر اسلامی اور غیر انسانی فعل ہے
صدر مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ ،سید بلال شیرازی کی سانحہ چارسدہ کی مذمت
جمعرات 21 جنوری 2016 18:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے باچا خاں یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشتگردی واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصانات پر گہرے غم کا اظہار اور اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ چار سدہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے واقعہ میں فوری فوجی کارروائی کے باعث قیمتی جانوں کو بچایا گیا ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑ ی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے موجودہ کارروائیاں ملک دشمن عناصر کی آپریشن ضرب عضب کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے۔(جاری ہے)
دہشت گردی کا خاتمہ قومی نصب العین ہے۔پوری قوم دہشت گردوں کا مکمل قلعہ قمہ اور ملک میں امن وامان چاہتی ہے ۔
سید بلال شیرازی نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر حملے کرنا اور معصوم اور نہتے طلباء کو شہید کرنا غیر اسلامی اور غیر انسانی فعل ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے آخری دہشت گرد تک قوم حالت جنگ میں رہے گی انسانیت کے ان دشمنوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جا سکتا دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کو سمجھ لینا چاہئے کہ پوری قوم ان کیخلاف متحد ہے ان کو نہ تو دنیا میں اور نہ ہی آخرت میں چھپنے کے لئے جگہ ملے گی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری
آئی جی کا پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)کا دورہ
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری