لاہور میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

جمعرات 21 جنوری 2016 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد لاہور کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی،پنجاب یونیورسٹی میں پولیس کے جوانوں نے دہشتگردی کی کسی کارروائی سے نمٹنے کی ریہرسل کی۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والی سیکیورٹی ریہرسل میں پولیس ، ایلیٹ فورس اور دیگر یونٹوں کے جوانوں نے حصہ لیا ، چاق و چوبند اہلکاروں نے دہشت گردی کی کسی کارروائی سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا ۔

یونیورسٹی آنے والے طلبا اور طالبات کی سخت چیکنگ بھی کی گئی ،ایس پی ڈاکٹر اقبال کاکہنا تھا کہ تعلیمی اداروں،اسپتالوں اور دیگر مقامات کی موثر سیکیورٹی کیلیے ایمرجنسی ریسپانس فورس بنائی جا رہی ہے ،کسی ہنگامی صورت حال پر طلبہ کو باحفاظت نکالنے کا پلان بھی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں