پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی ہزاروں خالی آسامیوں33622پر بھرتی کا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی 2016ء کے حوالے سے بھرتی کی پالیسی کو جاری کر دیا ہے

جمعرات 21 جنوری 2016 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی ہزاروں خالی آسامیوں پربھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی 2016ء کے حوالے سے بھرتی کی پالیسی کو جاری کر دیا ہے ۔پالیسی کے مطابق تحریری امتحان کے ذریعے 33ہزار سے اساتذہ کی بھرتی کا جلد ہی اشتہارجاری کر دیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک پالیسی جاری کی گئی جس کے تحت سکیل 9میں ایلمنٹری سکول ایجوکیٹرز17721، سکیل 14میں سینئر ایلمنٹری سکول ایجوکیٹرزمیں 10103، سکیل 16میں سکینڈری سکول ایجوکیٹرز کی3620اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز کی 2178آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ۔ تمام اضلاع جلد ہی اس پالیسی کے مطابق33622آسامیوں کے حوالے سے اشتہارارت جاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں