لاہور‘صوبہ میں انفلوائننزا کے مریضوں کی تعداد 53، اموات کی تعداد 18ہے‘ ڈی جی ہیلتھ سروسز

جمعہ 22 جنوری 2016 12:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل کی زیرصدارت انفلوائننزا کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس روزانہ کی بنیاد پر سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہو رہا ہے۔جمعہ کے روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ انفلوائنزا پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر کے علاوہ بھرپور آگاہی مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امجد شہزاد نے بتایاکہ صوبہ میں انفلوائنزا کے مریضوں کی کل تعداد 53ہے اور لاہور میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 2نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے 24گھنٹوں میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں انفلوائنزا کے کے باعث ایک موت واقع ہوئی ہے جس سے اموات کی کل تعداد 18ہوگئی ہے۔اجلاس میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ، سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ، سیکرٹری صحت (پرائمری) علی جان اور چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں