سونف، پودینہ، ادرک کا قہوہ سوائن فلو میں مبتلا مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے‘ طبی ماہرین کا مشورہ

جمعہ 22 جنوری 2016 12:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)ملک میں سوائن فلو کے مریضوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے حکومت خصوصی اقدامات کرے،تیز بخار ، نزلہ ، کھانسی ، جسم میں درد ، جسم ہونٹوں اور انگلیوں کا نیلا ہونا سانس لینے میں مشکل سوائن فلو کی علامات ہیں اگر تیز بخار (102ڈگری سے زیادہ ) تین دن میں نہ اترے تو یہ تشویش کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈو یژن پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض ، حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری، حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم حامد محمود، حکیم فیصل طاہر صدیقی ، حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام سوائن فلو کے حولے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین نے کہاکہ معالجین کے کہنے کے مطابق آج کل سوائن فلو کا خطرہ شدید ہے۔ اس لیے اگر کسی کو فلو کی علامات ہیں تو اسے چاہیے کہ وہ دیگر لوگوں کو (گھر والوں سے بھی) الگ ہو جائیں۔ کھانستے اور چھینکتے وقت زیادہ احتیاط سے کام لیں ۔ ضروری ہے کہ ایک شخص سے دوسرے شخص کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ ہو ایسے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں ، جو ٹشو استعمال کریں اسے احتیاط سے ضائع کردیں، رومال کو جراثیم کش پانی سے دھوئیں۔

سوائن فلو کا وائرس بہت نازک ہوتا ہے ۔ 7ڈگری درجہ حرارت یا صابن سے زیادہ ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہلہسن انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا اور اس سے وہ ایچ ون این ون وائرس سے بچ سکتا ہے ۔ جاپان اور جنوبی کوریا سمیت کئی ایشیائی ممالک میں معالجین سونف، پودینہ، ادرک کا قہوہ پینے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں