لاہورہائی کورٹ نے سوائن فلو سے ہونے والی ہلاکتوں اور مرض کی روک تھام کیلیے اقدامات کا ریکارڈ طلب کرلیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 14:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 جنوری۔2015ء)لاہورہائی کورٹ نے سوائن فلو سے ہونے والی ہلاکتوں اور مرض کی روک تھام کیلیے اقدامات کا ریکارڈ طلب کرلیا ،جسٹس خالد محمود نے ریمارکس دئیے کہ عوام کی صحت کیلیے مناسب اقدامات نہیں کیے جارہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب میں حکومت کی غفلت سے سوائن فلو پھیلا اور اموات ہورہی ہیں ،لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔جسٹس خالد محمود خان نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ عوام کی صحت کیلیے مناسب اقدامات نہیں کیے جارہے ،بتایا جائے سوائن فلو سے کتنی اموات ہوئیں اور سوائن فلو کی روک تھام کیلیے کیا کیا گیا ،عدالت نے مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں