این اے 128مبینہ دھاندلی کیس ، نادرا نے فرانزک رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرا دی

جمعہ 22 جنوری 2016 15:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) نادرا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128میں مبینہ دھاندلی کیس سے متعلق اپنی فرانزک رپورٹ الیکشن ٹربیونل لاہور میں جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق 1لاکھ 25ہزار 192کاؤنٹر فائلز پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہ ہوسکی۔ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل لاہور کے سربراہ رشید قمر نے حلقہ این اے 128میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران نادرا حکام نے فرانزک رپورٹ ٹربیونل میں جمع کرائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 900 صفحات پر مشتمل نادرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1لاکھ25ہزار 192کاؤنٹر فائلز پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہوئی ، 349افراد نے ایک سے زیادہ ووٹ ڈالیجبکہ 699ڈبل ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ 15ہزار 691کاؤنٹر فائلز پر جعلی شناختی کارڈ نمبرز درج کئے گئے جبکہ ایک ہزار 126کاؤنٹر فائلز پر شناختی کارڈ نمبر درج ہی نہیں ۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ 8ہزار 593ووٹ جعلی شناختی کارڈز پر ڈالے گئے جبکہ دوسرے حلقے میں رجسٹرڈ ہونے والے 469ووٹ، این اے 128میں کاسٹ کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق سڑسٹھ ہزار تین سو چھیاسی ووٹوں کی نادرا سے تصدیق ہوئی۔ این اے 128 سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار کرامت کھوکھر نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کر رکھی ہے،نادرا کی رپورٹ پر دونوں جماعتوں کے وکلاء 2فروری کو بحث کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں