مصالحتی مشن کی ملاقاتوں کے بعد ایران کی اعلی ترین قیادت کا مثبت رد عمل تمام مسلمانوں کیلئے اطمینان کا باعث بنا ہے‘عبدالباسط

جمعہ 22 جنوری 2016 16:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء ) پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین عبدالباسط نے پاکستان کا کاروباری طبقہ اور عوام ایران کے سپریم کمانڈر ایت العظمی خامنہ ای اور ایران کے صدر حسن روحانی کی طرف سے تہران میں سعودی سفارت خانہ پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کو خوش آئند ہ اور مسلم امت کے اتحادکی طرف بہتر پیش رفت قرار دیدیا ۔

اپنے ایک بیان میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین عبدالباسط نے کہا کہ مسلمان ملکوں کو ایک دوسرے کے اقتصادی اور معاشی وسائل سے استفادہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ اس لحاظ سے سعودی عرب اور ایران دونوں بہت اہم ہیں ۔ایسے وقت میں مسلم دنیا کے دو بڑے ملکوں کے مابین کشیدگی سے اقتصادی ترقی اور خود انحصاری کی طرف بڑھتا ہوا سفر رک جائے گا ․جس کے نتیجے میں مسلم ممالک عالمی طاقتوں کے دست نگر بن کر رہ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

عبدالباسط نے کہا ہے کہ اسی قسم کے اندیشوں کے پیش نظر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آرمی چیف جنرل رحیل شریف کو ساتھ لے کر دونوں ملکوں کے مابین مصالحتی مشن پر گئے جہاں انہوں نے دونوں ملکوں کے قایدین کو کشیدگی میں شدت اور طوالت کے نقصانات بارے توجہ دلائی ۔عبدالباسط نے کہا ہے مصالحتی مشن کی ملاقاتوں کے بعد ایران کی اعلی ترین قیادت کا مثبت رد عمل تمام مسلمانوں کے لیے اطمینان کا باعث بنا ہے ۔

عبدالباسط نے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیابھر کے مسلمانوں کے لیے رشد و ہدایت کا مرکز و منبع ہے اس لیے توقع ہے کہ وہ بھی کشیدگی ختم کرنے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے مثبت سوچ اور لائحہ عمل کے ساتھ آ گے بڑھیں گے ۔عبدالباسط نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اپنی مدبرانہ سوچ سے دونو ں برادر مسلم ممالک کے مابین کشیدگی ختم اورسفارتی تعلقات بحال کرانے کے بعد اگلے قدم کے طور پر مسلم امہ کا احیا اپنا مطمع نظر بنائیں تاکہ تمام مسلمان ملک ایک جسم کی مانند رہیں ۔ اقتصادی اور معاشی تعلقات بڑھا کر ایک دوسرے کی دستگیری کر سکیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں