بین الاقوامی سطح پرپٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف عوام اور انڈسٹریز تک منتقل کیا جائے‘خادم حسین

جمعہ 22 جنوری 2016 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء )فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 13سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہیں اور خام تیل کی قیمت30ڈالر فی بیرل سے بھی نچلی سطح پر ہیں،جس کے باعث حکومت کو تیل کی درآمد پر اربوں روپے کی بچت ہورہی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں اانہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف عوام اورانڈسٹریز تک بھی فوری منتقل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی بناء پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جاتارہا ہے اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات 7سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں توعوام اور صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے کمی کی جائے ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کم ترین سطح پر آنے پرفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کئے گئے تمام اضافے واپس لے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں کمی کی جائے اور پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا بھر پورریلیف عوام اور انڈسٹریز تک منتقل کیا جائے ، سستی بجلی سے انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں کمی ہوگی اور سستی مصنوعات کی فراہمی سے مہنگائی بھی کنٹرول میں رہے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں