لاہور پولیس کا ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں کمرے لینے والوں کا ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈکرنیکا فیصلہ

جیسے ہی ریکارڈ کی سافٹ وئیر میں انٹری کی جائیگی تو ریکارڈ پولیس کے پاس پہنچ جائیگا‘ ڈی آئی جی آپریشنز

جمعہ 22 جنوری 2016 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء ) لاہور پولیس نے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں کمرے لینے والوں کا ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈکرنیکا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہیکہ لاہور کے تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں کمرے لینے والوں کا ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ کیا جائے گا اور شہر کے فائیو سٹار ہوٹلزسمیت تمام گیسٹ ہاؤسز ریکارڈ کی سافٹ وےئر میں انٹری کرینگے جیسے ہی ریکارڈ کی سافٹ وئیر میں انٹری کی جائے گی تو ریکارڈ پولیس کے پاس پہنچ جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جن گیسٹ ہاؤسز کے پاس کمپیوٹر نہیں ہوگا و ہ انیڈرائیڈ فون سے ڈیٹا انٹری کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ نہ کرنے والے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو سیل کردیا جائے گا ۔آن لائن انٹری سے دہشت گردکی خلاف جنگ میں مدد ملے گی ۔کمپیوٹرائزڈریکارڈ سے شہریوں کو تھانوں کے چکر بھی نہیں لگانے پڑیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں