عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ چارسدہ دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرہ میں ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین ،میجر(ر) محمد سعید و دیگر رہنماؤں کی شرکت حکمران فینسی منصوبوں کی بجائے قومی دولت کالجز، یونیورسٹیز کے تحفظ پر خرچ کریں‘ شرکاء سے خطاب
جمعہ 22 جنوری 2016 17:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد ماڈل ٹاؤن میں سانحہ چارسدہ دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ میں سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، میجر(ر) محمد سعید، شہزاد نقوی اور عہدیداروں و کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کے بعد سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی حکمرانوں کی نااہلی ہے ،دہشتگردی بیانات سے نہیں عملی اقدامات سے ختم ہو گی، حکمران اپنے فینسی منصوبوں کے فنڈز کالجز اور یونیورسٹیز کے تحفظ پر خرچ کریں۔
سفاک دہشتگرد پاکستان کے مستقبل کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔(جاری ہے)
آپریشن ضرب عضب کے علاوہ دہشتگردی کے خاتمہ کی طرف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ضرور ختم ہوئیں مگر سہولت کار دندناتے پھررہے ہیں۔مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چیئرمین اور فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ ہم منہاج یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات ،پروفیسرز ،لیکچررز اور جملہ اسٹاف کی طرف سے باچا خان یونیورسٹی کے طلباء و طالبات ،پروفیسرز ،لیکچررز سے مکمل اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چارسدہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے عزم ،ہمت اور حوصلے کو داد دیتے ہیں ،علم کے دشمن دہشتگردوں کا اصل ایجنڈا اور ان کے چہرے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں،آخر کار دہشتگرد ،ان کے ہمدرد اور سہولت کار اس دنیا میں بھی ذلیل و رسوا ہونگے اور آخرت کے دن بھی یہ جہنم کا ایندھن بنیں گے۔پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر(ر) محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے والے عناصر خواہ ان کا پاکستان سے تعلق ہے یا پاکستان سے باہر اگر وہ انسانیت کے خلاف اس جرم میں ملوث ہوئے تو ان کا انجام بھی دہشتگردوں سے مختلف نہیں ہو گا۔ دنیا سیاسی اختلافات کو دہشتگردی سے الگ رکھے ورنہ دنیا کے چپے چپے سے بے گناہوں کی لاشیں اٹھتی رہیں گی۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے دہشتگرد مردہ باد ،پاک فوج زندہ باد اور گو نواز گو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔احتجاجی مظاہرے میں بریگیڈیئر(ر) محمد اقبال ،ساجد بھٹی، شہزاد نقوی ،نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی، قاضی فیض الاسلام، جواد حامد، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، میاں ممتاز،راجہ ندیم و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
تندروں پر چھا پے مار نے سے معیشت بہتر نہیں ہو سکتی‘ فرخ جاوید مون
حکمران ملکی مسائل پر سیا ست کی بجائے ان کا حل نکالیں ‘ سنی علما کونسل
قائد جمعیت کو رابطہ عالم اسلام کے رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘جے یو آئی
فلسطین اور کشمیر میں بدترین انسانی المیہ انسانیت کیلئے خطرہ ہے‘متحدہ علما ء کونسل
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت کو ہار میں تبدیل کر کے گھنائونا کھیل کھیلا گیا‘ شوکت بسرا
یوحنا آباد میں45 سالہ شخص نے مبینہ خود کشی کر لی
کسانوں کیساتھ مسلسل ناانصافیاں کی جارہی ہیں،چوہدری غلام فرید ڈھلوں
ملت ایکسپریس کے باندھی ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ میں 3 ماہ کی توسیع
اسٹیج اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو مسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں‘ سی سی پی او لاہور
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی