وزیر اعلیٰ پنجاب کے اظہار برہمی کے بعد ایڈ وکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزا اپنے عہدے سے مستعفی

جمعہ 22 جنوری 2016 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا زشر یف کے اظہار برہمی کے بعد ایڈ وکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاجبکہ نوید رسول مرزا نے استعفیٰ کی کاپی وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری قانون کو بھی ارسا ل کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اورینج لائن میٹرو ٹر ین سمیت دیگر منصوبوں پر حکم امتناعی کی وجہ سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے ایڈ وکیٹ جنرل کی کار کردگی پر سخت برہمی کا اظہا ر کیا جسکے بعد اب ایڈ وکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیااور استعفے کی کاپی وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری قانون کو بھی ارسا ل کر دی گئی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں