وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

معدنی وسائل سے استفادہ کر کے معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، محکمہ معدنیات کی تنظیم نو کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں‘شہباز شریف

جمعہ 22 جنوری 2016 18:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جرمنی،برطانیہ اور چین کے ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معدنی وسائل سے استفادہ کر کے معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

محکمہ معدنیات کو جدید خطوط پر پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھتے ہوئے معدنی وسائل سے استفادہ کیلئے فعال اور موثر کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات کی استعدادکار میں اضافہ وقت کا تقاضا ہے، یہی وجہ ہے کہ محکمہ معدنیات کی تنظیم نو کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

(جاری ہے)

جرمن ماہرڈاکٹر جرگن ہرتیش نے منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ جرمنی اور برطانیہ کے ماہرین کے وفد کی قیادت مائیکل لوس کر رہے تھے۔ میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنہ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزراء چوہدری شیر علی خان، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، سیکرٹریز خزانہ، معدنیات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں