بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کو کھلے عام دھمکیوں کا نوٹس لیا جاتا تو چارسدہ یونیورسٹی جیسے حملوں سے بچا جاسکتا تھا‘ابوالہاشم

بھارت پاکستان میں دہشت گردی ،تخریب کاری کے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے تکفیری گروہوں کو استعمال کر رہا ہے‘ مسؤل جماعۃ الدعوۃ لاہو ر

جمعہ 22 جنوری 2016 18:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء ) جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسؤل ابوا لہاشم ربانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کی فیکٹریاں ہیں جہاں اول روز سے ہی دہشت گروں کو تیار کر کے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے، بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کو کھلے عام دھمکیوں کا نوٹس لیا جاتا تو چارسدہ یونیورسٹی جیسے حملوں سے بچا جاسکتا تھا،انڈیا پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے تکفیری گروہوں کو استعمال کر رہا ہے،دشمنان اسلام کو مسلمان ملکوں میں پاکستان کا ثالثی والا کردار بالکل ہضم نہیں ہورہا، باچا خان یونیورسٹی کا واقعہ اسی کا شاخسانہ ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وہ جامع مسجد مکی شیرشاہ روڈ شاد باغ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کی طرح باچا خان یونیورسٹی میں ہونے والی دہشت گرد ی کی کاروائی میں بھی انڈیا ملوث ہے ۔ اسلام دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل کر وطن عزیز میں خون خرابہ کرنے والے تکفیریوں کا دین اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔

ابو الہاشم ربانی نے کہا کہ انڈیا کی ساڑھے آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں پر جیسے چاہے ظلم و تشدد کا بازار گرم کریں کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے اور اگر کشمیری مسلمان اپنی عزتوں و حقوق کے تحفظ اور حق خودارادیت کی بات کریں توانہیں دہشت گردقرار دیا جائے‘یہ کہاں کا انصاف ہے ؟انڈیا پاکستان کا ازلی دشمن ہے۔ حکمران اُس کی چانکیائی سیاست کے دھوکے میں آئے بغیر عالمی برادری کے سامنے اس کی دہشت گردی کو بے نقاب کریں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 34 مسلمان ممالک کا اتحادہونے پر آج اسلام دشمن قوتیں خوف میں مبتلا ہیں ۔ اتحادویکجہتی کا یہ ماحول دیکھ کر اﷲ کے دشمنوں کو یہ خوف لاحق ہے کہ کہیں مسلمان اپنے قدموں پر نہ کھڑے ہوجائیں اس لئے وہ مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنا چاہتے ہیں۔ہمیں متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں